15 Feb 2026, 15:56 UTC817 views11 reactionsread 14 August 2026 Photo
لوٹے تھے رہِ عشق سے ناکام مکمل
ہم ہوتے گئے ہجر میں نیلام مکمل
کوئی تو پکارے گا کبھی پیار سے مجھ کو
ہو جائے گا اُس دن سے مرا نام مکمل
مل جائے ترے ہونٹوں کا تھوڑا سا تبسّم
ہو جائے مرا بادۀِ گلفام مکمل
یہ دن کا تڑپنا تو سَہا تک نہیں جاتا
صحرا میں بِتانی ہے ابھی شام مکمل
اک شعر ترے حُسن پہ لکّھا نہیں جاتا
ہوتا ہی نہیں مجھ سے کوئی کام مکمل
جس دن تری قربت کا نظر آئے گا سورج
آ جائے گا اِس روح کو آرام مکمل
دکھ درد اداس…
❤8🔥2👌1
Signed حͬــⷽــⷽــᷦـــ᪻ـᷫــͬــⷽــⷩـــرفؔ زار
10 Feb 2026, 18:47 UTC≈1,480 views9 reactionsread 14 August 2026 Photo
تیرے کوچے میں ہر اک شخص نے پتّھر مارا
ہم تو نکلے تھے تجھے اپنا بنانے کے لیے
وقت کے ساتھ ہر اک شخص بدل جاتا ہے
حوصلہ چاہیے رشتوں کو نبھانے کے لیے
دانشؔ بھوپالی
❤5🔥3👍1
Signed حͬــⷽــⷽــᷦـــ᪻ـᷫــͬــⷽــⷩـــرفؔ زار
8 Dec 2025, 16:19 UTC≈1,230 views10 reactionsread 14 August 2026 Photo
شعر الہام ہو رہے ہیں دوست
مست ایّام ہو رہے ہیں دوست
وہ جو مشہور لوگ تھے پہلے
آج گمنام ہو رہے ہیں دوست
عشقِ اوّل بھی نا کِیا ہم نے
پھر بھی بدنام ہو رہے ہیں دوست
سرد موسم کی سرد راتوں میں
جام پر جام ہو رہے ہیں دوست
جن کو کرنے میں دل نہیں لگتا
بس وہی کام ہو رہے ہیں دوست
دورِ حاضر میں عشق کے چرچے
اب ہر اک گام ہو رہے ہیں دوست
میرے کوچے کی ایک لڑکی کے
گال گلفام ہو رہے ہیں دوست
🔹دانشؔ بھوپالی🖌
❤7👏2👍1
Signed حͬــⷽــⷽــᷦـــ᪻ـᷫــͬــⷽــⷩـــرفؔ زار
22 Oct 2025, 13:24 UTC≈1,270 views11 reactionsread 14 August 2026 Photo
کسی نے عشق کے نغمے فروخت کر ڈالے
ہماری آنکھ کے سپنے فروخت کر ڈالے
ہمارے شہر میں واعظ نہیں رہا کوئی
مُصلّیان نے سارے فروخت کر ڈالے
کسی مقام پہ وعدہ نبھا گیا کوئی
کہیں کہیں پہ تو وعدے فروخت کر ڈالے
ہمیں بھی صبر کی تلقین کرنے والوں نے
ہمارے حصّے کے میوے فروخت کر ڈالے
کسی حسیں نے جوانی میں خود کشی کر کے
کھلی ہَوا کے دریچے فروخت کر ڈالے
کسی کی یاد کے کچھ پھول ان میں کھلتے تھے
سو میں نے ایک دن گملے فروخت کر ڈالے
ہمیش…
❤7👍2👏1🔥1
Signed حͬــⷽــⷽــᷦـــ᪻ـᷫــͬــⷽــⷩـــرفؔ زار
7 Oct 2025, 19:54 UTC≈1,920 views10 reactionsread 14 August 2026 Photo
ہجر کی رات سے ڈر جــــاؤ گی
پیار میں کچھ بھی کر جاؤ گی
دیکــــھو مــــیرے پـاس نہ آنـا
ورنـــہ مـــجھ پـر مـر جـاؤ گی
دانشؔ بھوپالی
❤3😁3👏2🔥2
Signed حͬــⷽــⷽــᷦـــ᪻ـᷫــͬــⷽــⷩـــرفؔ زار
7 Oct 2025, 08:23 UTC≈1,760 views9 reactionsread 14 August 2026 Photo
غریبِ شہر سے آیا ہُوا شخص
محبت ہی محبت ڈھونڈتا ہے
جدا ہونے کی اُس نے ٹھان لی ہے
جو چاہت میں عداوت ڈھونڈتا ہے
دانشؔ بھوپالی
❤5🔥2👍1🥰1
Signed حͬــⷽــⷽــᷦـــ᪻ـᷫــͬــⷽــⷩـــرفؔ زار
1 Oct 2025, 20:35 UTC≈1,650 views5 reactionsread 14 August 2026 Photo
چل کے دریا میں ہی اِس کو ڈال دیں
مدّتوں کے بعد تو نیکی ہوئی
دانشؔ بھوپالی
❤3🥰2
Signed حͬــⷽــⷽــᷦـــ᪻ـᷫــͬــⷽــⷩـــرفؔ زار
18 Sept 2025, 20:27 UTC≈1,700 views10 reactionsread 14 August 2026 Photo
خستہ حالی میں بھی خوش حال قلندر دیکھے
ہم نے روتے ہوئے دنیا میں سکندر دیکھے
آہ و زاری کے سوا راس نہ آیا کچھ بھی
ہم نے خوشیوں کے بھی کچھ شہر بسا کر دیکھے
✍🏻___دانشؔ بھوپالی
❤7👏3
Signed حͬــⷽــⷽــᷦـــ᪻ـᷫــͬــⷽــⷩـــرفؔ زار
3 Aug 2025, 15:09 UTC≈1,950 views16 reactionsread 14 August 2026 Photo
عشق اِس درجہ کر گئی انجم
پیار نس نس میں بھر گئی انجم
دھیمے لہجے میں ہم سفر کہہ کر
ایک دن مجھ پہ مر گئی انجم
دانشؔ بھوپالی
❤6🤣6😁4
Signed حͬــⷽــⷽــᷦـــ᪻ـᷫــͬــⷽــⷩـــرفؔ زار
30 Jul 2025, 15:53 UTC≈1,830 views5 reactionsread 14 August 2026 Photo
وہ جس گھڑی مری آنکھوں کے سامنے آیا
پھر اُس کے بعد غزل کی پلٹ گئی کایا
میں چاہتا تھا حیات اُس پہ وار دوں اپنی
وہ میرا مرکزی کردار بن نہیں پایا
دانشؔ بھوپالی
👏3❤1🔥1
Signed حͬــⷽــⷽــᷦـــ᪻ـᷫــͬــⷽــⷩـــرفؔ زار
15 Jul 2025, 08:38 UTC≈2,460 views22 reactionsread 14 August 2026 Photo
جتنے حُجّاج ہیں پھر سے ہے تمنّا اُن کی
کاش طیبہ کا سفر بارِ دِگر ہو جائے
اُنﷺ کا روضہ تو کبھی گنبدِ خضریٰ دیکھوں
میری بھی حاضری طیبہ میں اگر ہو جائے
دانشؔ بھوپالی
❤20🥰2
Signed حͬــⷽــⷽــᷦـــ᪻ـᷫــͬــⷽــⷩـــرفؔ زار
8 Jul 2025, 16:03 UTC≈1,240 views11 reactionsread 14 August 2026 Photo
عشق کر کے بے تحاشا رو پڑے
بن کے ہم خود ہی تماشا رو پڑے
سسکیاں لے کر فراقِ یار میں
خود اٹھا کر اپنا لاشہ رو پڑے
دیکھ کر حالت کو میری دفعتاً
شہر بھر کے سارے پاشا رو پڑے
ذہن و دل کی خوش گمانی نا گئی
ایک پتّھر کو تراشا رو پڑے
اچّھے خاصے جی رہے تھے ہجر میں
سن کے ہم الفت کی بھاشا رو پڑے
دوستوں کے ساتھ شہرِ عشق میں
کر کے ہم چاہت کی آشا رو پڑے
لوگ دانشؔ حسرتوں کے قرض میں
عشق کا کھا کر بتاشا رو پڑے
🔹دانشؔ بھوپالی🖌
❤8👏1🔥1😁1
Signed حͬــⷽــⷽــᷦـــ᪻ـᷫــͬــⷽــⷩـــرفؔ زار
Showing the 12 most recent of 20 posts we hold for @shahkaar_e_danish. View and reaction counts are the latest single reading for each post, not a live figure, and a recent post is still accumulating both. A view count marked ≈ was rounded by Telegram before we ever saw it — t.me prints views in full below 1,000 and to three significant figures above, so ≈1,200,000 means somewhere between 1,150,000 and 1,249,999. Unmarked counts are exact. Text is reproduced from the public post preview and truncated for length.