1 Aug 2026, 17:13 UTC122 views2 reactionsread 12 August 2026 ہندوستان کا مشہور فلاسفر "بیدبا" اپنی کتاب "خرافات" (کلیکہ و دمنہ) میں ایک کہانی بیان کرتا ہے:
ایک گدھے کی دم کٹ گئی، اور یہ اس کے لیے ایک انتہائی تکلیف دہ اور غمگین کرنے والا حادثہ تھا!
چنانچہ وہ ہر جگہ اپنی کٹی ہوئی دم تلاش کرنے نکل کھڑا ہوا، اور اس کی حماقت اس حد تک پہنچ چکی تھی،
کہ وہ یہ سمجھ رہا تھا کہ اگر اسے اپنی کٹی ہوئی دم مل گئی تو وہ اسے دوبارہ اس کی جگہ پر جوڑ لے گا!
اپنی اسی گمشدہ دم کی تلاش کے دوران وہ …
❤2
Signed Muhammad Siddiq
1 Aug 2026, 17:11 UTC117 viewsread 12 August 2026 جدائی سے صرف وہی لوگ متاثر ہوتے ہیں جن کے نفوس شریف اور عالی ظرف ہوں
اگر آپ ایک گدھے کو گھوڑے کے ساتھ باندھیں، پھر ان کو الگ کر دیں،
تو گدھے پر کوئی اثر نہیں ہوتا، لیکن گھوڑا بار بار تڑپتا ہے
چنانچہ اس شخص پر حیرت نہ کریں جس کے لیے آپ کی یاد معمولی ہو گئی ہو
اور نہ ہی اس پر جسے تعلق کے بعد آپ سے دوری راس آ گئی ہو
کیونکہ کچھ انسان ایسے ہی ہوتے ہیں، کچھ گھوڑے اور کچھ گدھے!
Signed Muhammad Siddiq
1 Aug 2026, 17:10 UTC114 views1 reactionsread 12 August 2026 کاش تم اسے اپنے کپڑے سے ڈھانپ دیتے تو یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہوتا!
جب ماعز رضی اللہ عنہ سے زنا سرزد ہوا۔
تو وہ اپنے دوست ہزال الاسلمی کے پاس گئے۔
اور انہیں اس گناہ کی خبر دی جو ان سے سرزد ہو چکا تھا۔
ہزال نے انہیں کوئی نصیحت نہ کی، اور نہ ہی انہیں توبہ کا حکم دیا۔
بلکہ انہوں نے ماعز کو یہ مشورہ دیا کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوں۔
چنانچہ ماعز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے اور بتایا …
❤1
Signed Muhammad Siddiq
31 Jul 2026, 19:12 UTC130 viewsread 12 August 2026 جان لو کہ فتح و نصرت صبر کے ساتھ ہے، کشادگی مصیبت کے ساتھ ہے، اور بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔
Signed Muhammad Siddiq
31 Jul 2026, 19:06 UTC125 viewsread 12 August 2026 «عَبَسَ وَتَوَلَّىٰ أَن جَاءَهُ الْأَعْمَىٰ»
"وہ ترش رو ہوا اور منہ پھیر لیا، اس لیے کہ اس کے پاس نابینا شخص آیا۔"
(سورۃ عبس: 1–2)
اس سے ایک نہایت لطیف اخلاقی نکتہ اخذ کیا جاتا ہے:
جس شخص کو تمہاری ترش روئی دکھائی بھی نہیں دیتی، اس کے سامنے بھی چہرے پر ناگواری لانا ناپسندیدہ قرار دیا گیا؛ تو جو شخص تمہیں دیکھ رہا ہو، اس کے سامنے تیوری چڑھانا اور دل آزاری کرنا کتنا زیادہ قابلِ اجتناب ہوگا!
Signed Muhammad Siddiq
31 Jul 2026, 18:37 UTC122 views1 reactionsread 12 August 2026 "کسی مرد اور عورت کے درمیان سچی محبت کی پہلی علامت یہ ظاہر ہوتی ہے کہ مرد میں ایک قسم کی کمزوری اور عاجزی نمایاں ہونے لگتی ہے، جبکہ عورت میں طاقت اور اختیار (اعتماد) نظر آنے لگتا ہے۔ اور یہ بات اگرچہ ظاہری طور پر عجیب معلوم ہوتی ہے لیکن بالکل فطری اور قابلِ فہم ہے؛ کیونکہ دونوں میں سے ہر ایک اپنے محبوب کے قریب ہوتے وقت اس کی (دوسرے کی) طبعی خصوصیات کو اپناتا جا رہا ہوتا ہے!"
صادق الرافعی کی کتاب 'وحى القلم' سے اقتبا…
👍1
Signed Muhammad Siddiq
31 Jul 2026, 18:30 UTC121 viewsread 12 August 2026 Photo
کائنات کی سب سے عظیم اور بزرگ و برتر ہستی کا صرف ڈیڑھ مرلہ یعنی 45 گز کا گھر ۔
Signed Muhammad Siddiq
31 Jul 2026, 18:29 UTC115 views1 reactionsread 12 August 2026 "اگر تم کسی انسان کے درد پر تڑپ اٹھے تو تم ایک شریف النفس (نبل) انسان ہو، لیکن اگر تم نے اس کے درد کا مداوا کرنے میں حصہ لیا تو تم عظیم ہو۔"
قول: سلمان العودہ (معروف عرب عالمِ دین و مفکر)
❤1
Signed Muhammad Siddiq
26 Jul 2026, 17:24 UTC192 viewsread 12 August 2026 کیا یہ بات عجیب نہیں کہ جب آپ سورة الشمس کی تلاوت کرتے ہیں، تو دیکھتے ہیں کہ اس سورۃ میں گزشتہ اقوام میں سے صرف حضرت صالح علیہ السلام کی قوم (قومِ ثمود) کا ہی ذکر کیا گیا ہے؟؟؟
یہاں ایک سوال خود بخود ذہن میں ابھرتا ہے
جب ہم اس سورۃ میں کسی خاص قوم کی تخصیص پر غور کرتے ہیں؛
تو پھر سورة الشمس نے دیگر اقوام کے بجائے بالخصوص قومِ ثمود پر ہی روشنی کیوں ڈالی؟
کیا یہ محض ایک اتفاقی انتخاب ہے یا اس کے پیچھے ایک حیرت ا…
Signed Muhammad Siddiq
26 Jul 2026, 17:20 UTC164 viewsread 12 August 2026 امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نمازِ فجر میں اسفار کو ترجیح کیوں دیتے ہیں؟
جمہور فقہاء کے نزدیک نماز کو اس کے اول وقت میں ادا کرنا افضل اور راجح ہے۔ اس پر وہ نبی کریم ﷺ کی اس حدیث سے استدلال کرتے ہیں:
«أفضل الأعمال الصلاة لوقتها»
“سب سے افضل اعمال میں سے ایک یہ ہے کہ نماز اپنے وقت پر ادا کی جائے۔”
اعتراض کیا جاتا ہے کہ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے اس اصول کے باوجود نمازِ فجر میں اول وقت کے بجائے اسفار (یعنی خوب روشنی پھیل…
Signed Muhammad Siddiq
26 Jul 2026, 17:20 UTC130 views1 reactionsread 12 August 2026 عربی زبان غلطی پر ہے!
مجھے نہیں لگتا کہ غائب ہونے والے کا کوئی ضمیر ہوتا ہے!
❤1
Signed Muhammad Siddiq
26 Jul 2026, 17:19 UTC132 viewsread 12 August 2026 توحید میں انبیاء علیہم السلام کے ساتھ بھی کوئی رعایت نہیں
اللّٰہ تعالیٰ نے ایک ہی سیاق میں 18 انبیاء کی تعریف فرمائی،
پھر اس تعریف کو اس آیت پر ختم فرمایا:
وَ لَوۡ اَشۡرَکُوۡا لَحَبِطَ عَنۡہُمۡ مَّا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ
"اور اگر وہ (انبیاء بھی) شرک کرتے، تو ان کے تمام اعمال ضائع ہو جاتے"۔
الانعام:88
Signed Muhammad Siddiq
Showing the 12 most recent of 20 posts we hold for @ilminawadirat. View and reaction counts are the latest single reading for each post, not a live figure, and a recent post is still accumulating both. A view count marked ≈ was rounded by Telegram before we ever saw it — t.me prints views in full below 1,000 and to three significant figures above, so ≈1,200,000 means somewhere between 1,150,000 and 1,249,999. Unmarked counts are exact. Text is reproduced from the public post preview and truncated for length.